Ye Duniya agar Mil Bhi jaaye | یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے

یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے

یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے

Ye Duniya agar Mil Bhi jaaye


یہ محلوں ، یہ تختوں ، یہ تاجوں کی دنیا | یہ انساں کے دشمن سماجوں کی دنیا

یہ دولت کے بھوکے رواجوں کی دنیا | یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ؟


ہر اک جسم گھائل ، ہر اک روح پیاسی | نگاہوں میں الجھن ، دلوں میں اداسی

یہ دنیا ہے یا عالمِ بد حواسی | یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ؟

یہاں اک کھلونا ہے انساں کی ہستی | یہ بستی ہے مردہ پرستوں کی بستی

یہاں پر تو ہے جیون سے موت سستی | یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ؟


جوانی بھٹکتی ہے بدکار بن کر | جواں جسم سجتے ہیں بازار بن کر

یہاں پیار ہوتا ہے بیوپار بن کر | یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ؟


یہ دنیا جہاں آدمی کچھ نہیں ہے | وفا کچھ نہیں ، دوستی کچھ نہیں ہے

جہاں پیار کی قدر ہی کچھ نہیں ہے | یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ؟


جلا دو اسے پھونک ڈالو یہ دنیا | میرے سامنے سے ہٹا لو یہ دنیا

تمھاری ہے تم ہی سنبھالو یہ دنیا | یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ؟​

Sahir Ludhianvi



تا کہ اردو کی اشاعت ہو

اردو زبان ہندوستانی زبانوں کا ایک روپ ہے اس ترویج و اشاعت میں ہمارا ساتھ دیں، اس صفحہ کو اپنی بک مارکس میں شامل کریں اور اپنی آراء سے نوازیں۔
ہماری دیگر ویب سائٹ وزٹ کرنا نہ بھولیں جو حسب ذیل ہیں اور آپ کی توجہ کی محتاج ومنتظر ہیں


Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی