دریاؤں کو ایسی روانی کس نے دی

دریاؤں کو ایسی روانی کس نے دی


لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
چمکانا ہو گر دل کو تو کر لو ذکر الا اللہ

کوئی بتا دے دریاؤں کو ایسی روانی کس نے دی
چمکتا دن بخشا یہ رات سہانی کس نے دی
 ننھے منے پودوں کو گلشن میں جوانی کس نے دی

وہ یکتا قدرت بھی یکتا ایسا ہے میرا اللہ
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ

سوچو ذرا فرعون کے گھر میں موسی کو پالا کس نے
غور کرو مچھلی کے شکم میں یونس کو رکھا کس نے
پہلےآگ میں ڈالا پھرآگ کو پھول کیا کس نے
اس کے نام کے گن گاتے ہیں ابراہیم خلیل اللہ
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ

جس کو انا تھا سب آگئے صرف قیامت باقی ہے
سورج کے شعلے کہتے ہیں حشر کی شدت باقی ہے
موت جسے کہتی ہے دنیا وہ بھی حقیقت باقی ہے
اب تو نکالو یاروں اپنے دل سے خیال غیراللہ
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ

سورۂ رحمٰن کو پڑھ کر دل کو کر لو نورانی
روشن روشن قلب و جگر جگمگ جگمگ پیشانی
دل میں خدا کا نام بسا لو بات کرو تم قرآنی
چمکا لو کردار کو ایسا لوگ کہیں ماشاءاللہ
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی